اب اُڑتے روبوٹ آگ بجھائیں گے

اب اُڑتے روبوٹ آگ بجھائیں گے


روبوٹ ہماری زندگی کے ہر معاملے میں آہستہ آہستہ سرایت کرتے جا رہے ہیں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے بھی فلائنگ ڈریگن روبوٹ بنا لیا گیا ہے۔

سائنس جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے روبوٹ کا عمل دخل بڑھتا جا رہا ہے۔ اب روبوٹس کو آگ بجھانے کے کام میں بھی لایا جائے گا اس کے لیے جاپان نے ایک اڑنے ولا فائر فائٹنگ ڈریگن روبوٹ تیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جدید فلائنگ ڈریگن روبوٹک سسٹم جاپان کی اوساکا یونیورسٹی اور اکیتا پرفیکچوئل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جس میں چار منہ والے دو پروپلژن یونٹس اس کے دو سروں پر نصب ہیں۔

یہ دونوں سسٹم آبی کواڈ کاپٹر کی طرح کام کرتے ہیں جس میں ہر نوزل میں لگے والو اور سویولز (ایسی اٹکل جس سے نوزل ہر جانب گھوم سکتا ہے) پانی کے بہاؤ اور تھرسٹ کی سمت کو کنٹرول کرتے ہیں جو اس کو عام ڈرون کی طرح اٹھنے، توازن قائم کرنے اور سمت کا تعین کرنے کے قابل بناتا ہے۔

nozzle

یہ فائر فائٹنگ ہوز آگ بجھانے کے لیے اپنے ہی پانی کا پریشر استعمال کرتے ہوئے اڑ کر مختلف سمتوں کا تعین کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو فی سیکنڈ 6.6 لیٹر کی شرح سے پانی کا بہاؤ 1 میگا پاسکل تک پریشر دیتا ہے جو اس ہوز کے زمین سے دو میٹر تک اٹھنے کے لیے کافی ہے۔

4 میٹر طویل یہ فلائی ڈریگن چھوٹے سے کنٹرول اسٹیشن ٹرالی سے جڑا ہوا ہے جہاں ایک آپریٹر کھڑے ہوکر ڈرون چلاتا ہے۔ آپریٹر اس ڈریگن کے سر پر نصب ریگولر اور تھرمل ویژن رکھنے والے کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے معاملات کا جائزہ لیتا ہے اور وہاں پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بناتے ہیں جہاں زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں