سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے رولز تیار

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے رولز تیار


ججز تعیناتی کے طریقہ کار کیلئے ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے رولز تیار کر لیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کیلئے رولز بنانے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک نے کی۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے رولز تیار کر لیے گئے، ججز تعیناتی کے رولز حتمی منظوری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ججز تعیناتی کے طریقہ کار کی تجاویز رولز کے مسودے میں شامل کر لی گئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں