سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دبئی پراپرٹی سے متعلق مؤقف سامنے آگیا

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دبئی پراپرٹی سے متعلق مؤقف سامنے آگیا


سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دبئی پراپرٹی سے متعلق مؤقف سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں جام کمال نے کہا کہ 2008 کے سیاسی حالات کے باعث جام محمد یوسف 4 سال کےلیے دبئی چلے گئے تھے، دبئی میں ایک ٹاؤن ہاؤس جام محمد یوسف کی ملکیت تھا۔

جام کمال خان نے کہا کہ جام محمد یوسف کے انتقال کے بعد پراپرٹی لواحقین میں تقسیم ہوئی، اس پراپرٹی کو اپنے گوشواروں میں ظاہر کر چکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں سے ہوں۔ میری جائیداد، کاروبار اور اثاثوں کی تفصیلات گوشواروں میں موجود ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں