اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری کاروباری روز مثبت رجحان، 398 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری کاروباری روز مثبت رجحان، 398 پوائنٹس کا اضافہ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری کاروباری روز مثبت رجحان رہا۔

سال کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے سال 2023 کا اختتام 62451 پر کیا ہے۔

سال کے آخری کاروباری دن بازار میں 100 انڈیکس 836 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 62 ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں