دورۂ پاکستان پر آئی سینئر بھارتی اداکارہ ممتاز کی اداکار احسن خان کے ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل تصاویر میں ممتاز اور احسن خان کو کپڑوں کے مشہور برانڈ کی نئی کلیکشن دیکھتے اور خوشگوار مزاج میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ممتاز نے ان گنت فلموں میں کام کیا ہے تاہم آج کل وہ لندن میں رہتی ہیں اور لندن سے ہی دورۂ پاکستان پر آئی ہوئی ہیں۔
لاہور میں احسن خان کی رہائش گاہ سے کچھ روز قبل ان کی اداکارہ ریشم کے ساتھ ڈانس کرتے اور استاد غلام علی خان سے غزلیں سنتے ہوئے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔