پاکستانی کرنسی مسلسل ساتویں سال بھی گراوٹ کا شکار

پاکستانی کرنسی مسلسل ساتویں سال بھی گراوٹ کا شکار


2023 میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں 20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی مسلسل ساتویں سال بھی گراوٹ کا شکار رہی، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں روپے کی قدر 226 روپے سے بڑھ کر 286 روپے ہو گئی۔

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد آخری 6 ماہ میں پاکستانی کرنسی 286 روپے سے کم ہو کر 282 روپے پر آ گئی، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ پچھلے 5 سال میں 13 فیصد جبکہ 10 سالوں میں 8 فیصدگرا تھا۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آخری 6 ماہ میں پاکستانی کرنسی نے صرف ایک فیصد اوپر گئی۔

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پہلی 6 ماہ میں روپیہ 19 فیصد، جبکہ آخری 6 میں میں صرف 2 فیصد اوپر گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی آدائیگیاں، پچھلے کئی سالوں کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ پاکستانی کرنسی پر دباو ڈال رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں