ارباز خان کی دوسری شادی پر والد سلیم خان کا ردِعمل

ارباز خان کی دوسری شادی پر والد سلیم خان کا ردِعمل


بالی ووڈ کے معروف فلمساز و اداکار ارباز خان کی دوسری شادی پر ان کے والد سلیم خان کا ردِعمل سامنے آگیا۔

سلیم خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ارباز خان اور شوریٰ خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو میرے خیال سے یہ کوئی گناہ نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے لیے بہت خوش ہوں اور اس نئے جوڑے کے لیے دعا گو بھی ہوں۔

سلیم خان نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس شادی پر بات کرنے کی کوئی ضرورت تھی ارباز خان تعلیم یافتہ اور سمجھدار ہے، اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے، اسے میری اجازت کی کوئی ضرورت نہیں، اگر وہ خوش ہے تو پھر میرے لیے کسی اور چیز کی کوئی اہمیت نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ارباز نے مجھے شادی سے پہلے بتایا کہ اس نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے اور میرا یہ خیال ہے کہ کسی کی زندگی میں دخل اندازی نہ کرنا بہتر ہے کیونکہ اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ارباز خان نے اس سے قبل مشہور رقاصہ ملائکہ اڑورہ سے 1998 میں شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے، جو اپنے والد کی دوسری شادی میں ان کے ساتھ ساتھ دکھائی دیا۔

خیال رہے کہ شوریٰ خان ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اداکارہ روینا ٹنڈن اور ان کی بیٹی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز اور شوریٰ کی ملاقات نئی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے دوران ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں