کومل میر کو شوٹنگ کے دوران بچا ہوا کھانا کیوں کھانا پڑا؟

کومل میر کو شوٹنگ کے دوران بچا ہوا کھانا کیوں کھانا پڑا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کومل میر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایک بار شوٹنگ کے دوران گندے برتن سے بچا ہوا کھانا کھانا پڑا۔

کومل میر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے آغاز میں در پیش چیلنجز کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے ایک ڈرامے میں ایک ایسا منظر تھا جس میں مجھے گندے برتنوں میں سے کھانا کھانا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب اس سین کی شوٹنگ شروع ہوئی تو سیٹ پر دوپہر کے کھانے میں سے جو بچا ہوا کھانا پڑا ہوا تھا مجھے اصل میں وہ کھانا لا کر دیا اور کہا کہ آپ کو یہ کھانا کھانا ہے۔

اُنہوں نے  بتایا کہ یہ بات سن کر پہلے تو میں رونے والی ہوگئی پھر میں نے اس طریقے سے اداکاری کی کہ میں نے روٹی توڑی اور صرف سالن کے پاس لے کر گئی لیکن روٹی کو سالن لگایا نہیں اور کھا لی تو ڈائریکٹر نے سین کٹ کروایا اور مجھے کہا کہ آپ کو اصل میں اس سالن کو روٹی کے ساتھ لگا کر کھانا ہے تو پھر مجھے اصل میں وہ کھانا کھانا پڑا۔

کومل میر نے کہا کہ اسی طرح ڈرامے کے ایک سین میں مجھے اپنی ساتھی اداکارہ جو میری چاچی کا کردار ادا کر رہی تھیں،  سے اصل میں مار پڑی اور میں اس شوٹنگ کے دوران اصل میں رو رہی تھی اور اس سین کی شوٹنگ کے بعد میں نے اپنی امی کو روتے ہوئے کال کرکے یہ بھی کہہ دیا کہ مجھے اب اداکاری نہیں کرنی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب انسان اپنی اسی اداکاری کی تعریف سنتا ہے تو اسے پھر خوشی بھی بہت ہوتی ہے کہ اب آپ کو اپنی محنت کا پھل مل گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں