بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی راہا کپور کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کرکے اپنے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرسمس کے موقع پر یہ جوڑا اپنی بیٹی کے ہمراہ کنال کپور کے گھر برنچ کے لئے ہینچا تھا اور اس موقع پر انہوں نے راہا کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ننھی راہا کو اس موقع کے لیے سفید اور گلابی لباس اور مخملی جوتو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہا کو ان کے والد نے اپنے گود میں اٹھایا ہوا ہے جبکہ ان کی والدہ عالیہ بھٹ بھی ان کے ہمراہ بیٹی کو پیار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے راہا کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دادا رشی کپور جیسی نظر آتی ہیں۔
سال 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی نے 6 نومبر کو اپنی بیٹی راہا کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں تاہم کبھی انہوں نے اس کا چہرہ سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کیا تھا۔
خیال رہے کہ ربنیر اور عالیہ نے اپنی بیٹی راہا کپور کی پیدائش کے بعد پہلی بار اس کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔