آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سابق کپتان اسٹیو وا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
انہوں نے اسٹیو وا کے 18496 رنز کا ریکارڈ توڑا۔وارنر جب 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ان کا مجموعی اسکور 18515 ہوچکا تھا۔
ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 8689، ون ڈے میں 6932 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2894 رنز ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا اعزاز سابق کپتان رکی پونٹنگ کے پاس ہے جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 27368 رنز بنارکھے ہیں۔
Across all formats for Australia, only Ricky Ponting has scored more runs than David Warner 👏 #AUSvPAK pic.twitter.com/68NPLUJSrL
— 7Cricket (@7Cricket) December 26, 2023