پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال 2023ء میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا۔
ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا، اس وقت ڈیزل اور پیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی۔
یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے بعد حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 52 روپے 99 پیسے سستا ہوا۔
2023 کے آغاز پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی ۔
اس سال کے اختتام پر پیٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔