ایمن سلیم اپنے نکاح کی ویڈیو شیئر کرکے مشکل میں پھنس گئیں

ایمن سلیم اپنے نکاح کی ویڈیو شیئر کرکے مشکل میں پھنس گئیں


حال ہی میں پیا گھر سدھارنے والی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کو اپنے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا ہڑ گیا۔

جہاں ایمن سلیم دلہن بن کر نہایت حسین اور اپنے دولہے کو پا کر جذباتی نظر آ رہی تھیں، وہیں اُنہیں کچھ غیر روایتی رسموں کو اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایمن سلیم کی جانب سے اپنے نکاح کی خوبصورت تصویریں شیئرکیے جانے کے بعد اب جذباتی اور دل کو چھو لینے والے لمحات شیئر کیے گئے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ایمن سلیم کو کبھی جذبات میں بہہ کر روتے ہوئے تو کبھی ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ایمن سلیم کے نکاح کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نکاح کے بعد اپنے دولہا سے مل رہی ہیں۔

اس دوران ایمن سلیم کے چہرے پر غیر یقینی کے سے تاثرات بھی عیاں ہیں جبکہ کبھی وہ اپنی قسمت پر رشک کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں جہاں ایمن سلیم کی خوبصورتی کی تعریفیں، نئے جوڑے کو دعائیں اور اِن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اُنہیں اپنے دولہے کی جانب سے پھولوں کا ہار پہننے اور پہنانے پر سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم نے یہ ہندوؤں والی رسم ادا کی ہے جس پر اُنہیں شرم آنے چاہیے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دوسری جانب ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت ساڑھی پہنے ہوئے چند نئی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اِن تصویروں سے متعلق سوشل میڈیا پیجز کا دعویٰ ہے کہ ایمن سلیم کا نکاح بھی ہوگیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

اپنا تبصرہ لکھیں