صنعت و روزگار کا فروغ، مہمند اکنامک زون قائم

صنعت و روزگار کا فروغ، مہمند اکنامک زون قائم


خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں معاشی ترقی کے لیے 17 صنعتی یونٹس بنائے ہیں، انہی میں سے ایک صنعتی یونٹ ڈسٹرکٹ مہمند میں بھی قائم کیا گیا جہاں صنعتی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور سینکڑوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔

ضم شدہ قبائلی اضلاع میں صعنتی سرگرمیوں کے فروغ اور لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے 350 ایکڑ رقبہ پر محیط مہمند اکنامک زون قائم کیا گیا ہے۔

زون میں تیار ہونے والی اشیاء جنرل سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی، زون میں 24 گھنٹے بجلی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

اکنامک زون میں 17 یونٹس فعال ہیں جبکہ دیگر یونٹس پر کام جاری ہے، صنعتی یونٹس سے ضم اضلاع کے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔

ایزدیمک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اسے خصوصی اکنامک زون کا درجہ دلوایا جائے تاکہ صنعتوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی جا سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں