بھارتی اداکارہ چَھوی متّل کے بالوں میں سیٹ پر شوٹنگ کے دوران آگ لگ گئی۔
چَھوی متّل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود ہیں اور اچانک ان کے بالوں میں آگ لگ جاتی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سیٹ پر حادثات ہوتے رہتے ہیں، لیکن میرے بالوں میں آگ لگنے کی وجہ سے میں خوفزدہ ہوئی۔
اداکارہ نے لکھا کہ کیمرہ آن ہونے کی وجہ سے سیٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگیا۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سیٹ پر اس حادثے میں کسی بڑے نقصان سے بچانے پر اپنے ساتھ اداکار کرن گروور کا شکریہ بھی ادا کیا۔