دوران سفر کہیں بھی کھانا گرم کرنا نہایت آسان لیکن کیسے؟

دوران سفر کہیں بھی کھانا گرم کرنا نہایت آسان لیکن کیسے؟


کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو ایک انتہائی کارآمد اور آزموہ مشین ہے لیکن سفر کے دوران کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو کو ساتھ لے کر جانا بہت مشکل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی اس مشکل کو ٹیکنالوجی ماہرین نے بہت آسان کردیا جنہوں نے ایک ایسا مائیکرو ویو بیگ تیار کرلیا ہے جس سے کبھی بھی اور کہیں بھی کھانا گرم کیا جاسکتا ہے۔

جی ہاں !! دنیا کا پہلا مائیکرو ویو بیگ جو دیکھنے میں ایک اسٹائلش لیپ ٹاپ بیگ جیسا لگتا ہے لیکن یہ اصل میں ایک کنڈکٹیو فیبرک سے بنا ہوا مائیکرو ویو ہے، جسے ولیٹیکس ول کک مائیکرو ویو بیگ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بیگ معروف جاپانی کمپنی سانکی کونسس نے تیار کیا ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ جب آپ کے پاس اپنے لنچ کو گرم کرنے یا پھر گرم کھانا آرڈر کرنے کا کوئی ذریعہ نہ ہو تو آپ کے پاس موجود لنچ کو اس کے اندر رکھ کر گرم کیا جاسکتا ہے۔

اس بیگ کے اندر 250 ڈگری تک گرم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ یہ سخت سردی کے دنوں میں جب آپ گھر سے باہر ہوں کھانا گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بظاہر ایک عام سا لیپ ٹاپ بیگ جیسا ہے لیکن اسکے اندر آپ جو کچھ بھی رکھیں گے تو یہ پانچ منٹ میں اسے 80 ڈگر سیلسیس تک گرم کردے گا۔

اس بیگ کا اپنا وزن صرف 160 گرام ہے، اس میں ایک ری چارج ایبل بیٹری نصب ہے جو کہ اضافی 120 گرام وزنی ہے۔ اس کی خاص بات اس کا کھینچنے کے قابل فیبرک ہے جو کہ بیٹری سے توانائی حاصل کرتا ہے اور آٹھ گھنٹے تک چارج رہتا ہے۔ اسکی انسولیٹنگ بناوٹ اس طرح کی ہے کہ یہ گرمیوں میں ڈرنکس کو ٹھنڈا رکھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں