کرکٹر کرس گیل بھی شاہ رخ خان کیطرح ’لٹ پٹ گئے‘، وائرل ویڈیو

کرکٹر کرس گیل بھی شاہ رخ خان کیطرح ’لٹ پٹ گئے‘، وائرل ویڈیو


 سپراسٹار شاہ رخ خان کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی فلم ڈنکی کی ریلیز میں چند دن باقی ہیں ، جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے۔

اس فلم کے سپر ہٹ گانے ’لٹ پٹ گیا‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے ، اور اب اس گانے کے ڈانس اسٹیپس پر عالمی شہرت کے حامل کرکٹر کرس گیل بھی جھوم اٹھے۔

کرکٹر کرس گیل کی اس ویڈیو کو شاہ رخ خان نے بھی ری پوسٹ کیا اور ساتھ ہی ان کی تعریف کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ اب جب ہم ملیں گے تو ساتھ اس پر ڈانس کریں گے۔

رواں ماہ شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اس گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ ڈانس کرتے ہوئے اگر میں اس سے زیادہ چھلانگیں لگاتا تو اڑ ہی جاتا‘۔

نامور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو منفرد ڈانس اسٹیپس کرتے دیکھ کر سب مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فلم کے پوسٹرز بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کو 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں