انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ 3 پیسے بڑھا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔
ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ میں آج 3 پیسے بڑھی ہے۔
انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر کا بھاؤ 283 روپے87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 284 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔