بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کاجول کی چھوٹی بہن پوجا عرف ’پو‘ کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اسٹار مالویکا راج نے منگنی کر لی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل تصاویر کے مطابق 2001ء میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھانے والی چائلڈ اسٹار مالویکا راج نے حال ہی میں بزنس مین پرناؤ بگا سے منگنی کی ہے۔
اداکارہ کی منگنی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں بالی ووڈ کے کئی نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ کو منگنی کی مناسبت سے جامنی رنگ کا لہنگا چولی زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے منگیتر پرناؤ بگا نے اس موقع پر سرخ کُرتے اور سفید پاجامے کا انتخاب کیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کبھی خوشی کبھی غم کے علاوہ ایکشن فلم اسکواڈ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔