بھارتی اداکار پرکاش راج 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں پھنس گئے

بھارتی اداکار پرکاش راج 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں پھنس گئے


 ممبئی: بھارتی تفتیشی ایجنسی نے 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں انکوائری کیلئے نامور بھارتی اداکار پرکاش راج کو طلب کرلیا۔ 

انڈین میڈیا ذرائع کے مطابق فراڈ ایک جیولر برانڈ نے کیا ہے اور اداکار اس جیولر کے کچھ عرصہ برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔

تفتیشی ایجنسی نے جیولر برانڈ کی مختلف برانچوں پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ پرکاش راج کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ’پرانوو جیولرز‘ کے اسٹور مختلف صارفین کی شکایات کے بعد اکتوبر میں بند کردیئے گئے تھے۔

تامل ناڈو میں جیولر برانڈ کے مالک مدھان اور ان کی بیوی کیخلاف کیس بنایا گیا اور انہیں مختلف نوٹسز جاری کیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں