کراچی: آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے کی اطلاعات کے باعث جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287روپے سے نیچے آگئے، جمعے کو کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 97پیسے کی کمی اظہارِ کیا۔
علما کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے۔ بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہیں جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آرمی چیف نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے علما کے فتویٰ پیغام پاکستان کو سراہا۔ آرمی چیف نے علماء و مشائخ سے گمراہ کُن پروپیگنڈے کی تشہیر اور اس کے تدارک اور اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا۔
آرمی چیف نے فکری اور تکنیکی علوم کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تفہیم اور کردار سازی کے لیے نوجوانوں کو راغب کرنے میں علما کرام کے کردار کی نشاندہی بھی کی۔ فورم نے متفقہ طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی، دستاویزی نظام (پاسپورٹ) کے نفاذ، انسداد سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی حمایت کی۔
فورم نے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر پاکستان کے موقف اور تحفظات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے افغانستان پر سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا۔فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا اور انہیں انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام کی ملاقات نماز جمعہ سے قبل ہوئی۔
تمام علماء کرام نے نماز جمعہ جی ایچ کیو مسجد میں ادا کی۔ ملاقات کرنے والوں میں مولانا طاہر اشرفی، مولانا اشرف لدھیانوی، مولانا طیب قر یشی، پروفیسر ساجد میر، پیر سید حیدر گیلانی، پیر خالد سلطان ، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ شبیر حسن، انس نورانی، مفتی منیب الرحمان، پیر حسنات قادری، پیر نقیب الرحمان شامل تھے۔