پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف

پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف


عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا  نے کہا ہے کہ  پاکستان کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

امریکی جریدے  بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں  جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے  15 فیصد تک بڑھانے  کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے جس کے بعد منی بجٹ نہیں آئے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف نے پالیسی مذاکرات مکمل ہونے کےبعد شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں