ڈیلس میں حبا انٹرٹینمینٹ کی جانب سے معروف انڈین صوفی سنگر ساغر بھاٹیا نے محسور آوز سے شائقین قوالی کو جھمومنے اور ناچنے پر مجبور کردیا

ڈیلس میں حبا انٹرٹینمینٹ کی جانب سے معروف انڈین صوفی سنگر ساغر بھاٹیا نے محسور آوز سے شائقین قوالی کو جھمومنے اور ناچنے پر مجبور کردیا


ڈیلس میں حبا انٹرٹینمینٹ کی جانب سے معروف انڈین صوفی سنگر ساغر بھاٹیا نے محسور آوز سے شائقین قوالی کو جھمومنے اور ناچنے پر مجبور کردیا

ڈیلس: رہورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ

ڈیلس میں حبا انٹرٹینمینٹ کی جانب سےہونے والے اس شو میں انڈیا پاکستان بنگلہ دیش سمیت ساؤتھ ایشین کمیونٹی نے اس شو کو ایکدن قبل ہی سولڑ آوٹ کرکے گلوکار کو ڈیلس  میں خوش آمدید  سمیت نیک خواہشوں کا پیغام دے دیا تھا ۔ گلوکار ساغر بھاٹیا نے بھی تین گھنٹے نان اسٹاپ گاکر شائقین موسیقی کو حیرت میں ڈال دیا ساغر نے قوالیوں اور گانوں پر بھرپور پرفارمینس بھی دی کنسرٹ میں حاضرین بے خود ہوگئے حاضرین کی جانب سے ڈالروں کی برسات سے  اسٹیج کا فلور ڈالروں کے ٹائلز میں تبدیل ہوگیا

ساغر اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے۔ اور مردو خواتین انکے بولوں پر جھمتے رہے کنسرٹ میں صوفی اور مغربی امتزاج کے ذریعہ ساغر نے روحانی میلہ سجا ڈالا اور قوالی اور غزلوں کے موثر بول کے  ذریعہ حاضرین کو بے تاب کردیا ۔ اور اپنے اس  کنسرٹ کو انہوں نے خود ہی لوٹ ڈالا حبا انٹرٹینٹمیٹ کے روح رواں ناصر صدیقی نے ڈیلس عوام سے کنسرٹ سولڈ آوٹ کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا  کنسرٹ کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر امبر جمال نے سر انجام دیئے آنے والے حاضرین کا کہنا تھا کہ یہ  لازوال شام تھی اور ہم اس شام کی  یادوں کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہینگے کنسرٹ کے آخر میں جاگو ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار ساغر کا کہنا تھا کہ انہوں نے جسطرح آج اپنے فن کا مظاہرہ کیا اسکے پیچھے ڈیلس کی عوام کی محبت تھی آپ لوگوں کو انٹرٹینٹمینٹ دیکر بہت خوشی حاصل ہوئی ہے۔ اور یہی کلاکاری ہے کہ آپ آنے والے شائیقین کے دلوں کو اپنے فن سے مسحور کیا جائے اور آپ بھرپور طریقہ انجوائے کرسکیں ۔ گلوکار ساغر کے نیشنل پرموٹر  امیش کا کہنا تھا کہ امریکہ بھر میں انکے شوز کو ہر شہر میں زبردست پذیرائی ملی اور آئیندہ سال وہ مزید شہروں میں انکے شو مرتب کرینگے


اپنا تبصرہ لکھیں