رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ/ جیو نیوز
ہیوسٹن :ورلڈ افئیرز کونسل آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے ممتاز پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انور کو آوٹ اسٹینڈنگ انٹرنیشنل فلن تھراپسٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا پہلی بار متعارف کرائی گئی اس کٹیگری کے تحت یہ اعلی امریکی ایوارڈ انہیں 25 ویں سالانہ Jesse H Jones کے ظہرانے میں دیا گیا یہ ایوارڈ انہوں نے سابق صدر جارج ڈبلیو بش سے صدارتی استقبالیہ کے موقع پر منعقدہ ایوارڈ کی خصوصی تقریب میں وصول کیا
جاوید انور کو ان کے قائدانہ کردار اور گزشتہ 25 سالوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہیوسٹن کیلے قابل ستائش تاثر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے قابل رشک خدمات پر اس ایوارڈ کیلے نامزد کیا گیا تھا ورلڈ افیئر کونسل کے سی ای او میرین میلڈو ناڈو نے ایوارڈ کیلے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے جاوید انور کی قابل تحسین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو کہ انہوں نے سفارت کاری سے لے کر انسانیت کی خدمت اور تعکیم کے شعبے سے لے کر قدرتی آفات کے موقع پر فلاحی کاموں میں انجام دیں سابق صدر جارج بش نے بھی جاوید انور کی انسان دوستی اور دریا دلی کو سراہتے ہوئے کہا جاوید انور نے اپنی قابل تحسین خدمات سے مثالی لیڈر شپ اور ایک قابلٗ رشک شہری ہونے کی شاندار مثال قائم کی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی کتاب میں بھی زیر تذکرہ رہنماؤں میں جاوید انور کا نمایاں طور پر ذکر کیا تقریب میں اس موقع پر شرکاء کو جاوید انور کی طرف سے سابق صدر جارج بش کی دستخط شدہ تصنیف بھی پیش کی گئی تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والے 900 سے زائد رہنماؤں اور مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر سمیت متعد د ممالک بکے سفارت کاروں بشمول پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چودھری ،سعودی عرب کے قونصل جنرل شفیق التوابی ، یو اے ای کے قونصل جنرل سعید المہیری ،تمادر آل تھانی ،ریان انور ،اٹارنی نعمان حسینُ ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ ، ڈاکٹر شاہد عزیز جمال بفاگی اور دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی