رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس: امریکہ کے شہر ڈیلس میں نارتھ ٹیکساس میں رہائش پذیر مسلمانوں سمیت مقامی امریکیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اشتراک سے فلسطینوں کے حق خودارادی ان پر ظلم وتشدد کے خلاف اور اور فلسطینوں کی حمایت میں ڈیلس ڈاؤن ٹاؤن میں احتجاج مارچ اور مظاہرہ کیا گیا جس مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ہزاروں افراد نے مارچ کا آغاز ڈیلس سٹی ہال سے شروع کیا اس احتجاجی مظاہرہ اور ریلی سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائیندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں بر بریت کی انتہا ہو چکی ہے اور اس ضمن میں امریکی حکومت سمیت عالمی دنیا کی پر اسرار خاموشی قابل تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج نہتے فلسطینوں کا قتل عام کیا جاراہا ہے جبکہ اسپتالوں پر بھی حملے کئے جا رہے ہیں مگر فلسطینی بے گناہ عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے والا کوئی نہیں۔ کوئی اس موقع به مظاہرین نے بھرپورزبردست نعرہ بازی کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اس ریلی میں کشمیری رہنماؤں نے بھی شرکت کی ، یہ احتجاج تقریبنا چار گھنٹہ تک جاری رہا۔