پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف، خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے حال ہی میں اپنے وزن میں کمی کے لیے استعمال کیے گئے طریقے سے پردہ اُٹھایا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے اپنے آنے والے نئے ڈرامے کی تشہیر سمیت کئی دلچسپ موضوعات پر بات کی اور سوالات کے جواب دیے۔
پروگرام کی میزبان نے ثناء جاوید سے سوال پوچھا کہ آپ کے وزن میں نمایاں کمی دکھائی دے رہی ہے اس کا کیا راز ہے؟
اس پر ثناء کے جواب دینے سے قبل احسن خان نے مذاقاً کہا کہ شوٹنگ کے دوران جب بھی ثناء کے کمرے میں جاؤ تو وہاں صرف بسکٹ اور چپس کے پیکٹس ہی نظر آتے ہیں، ان کے اسمارٹ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ کچھ بھی نہیں کھاتیں۔
دوسری جانب اس سوال کے جواب میں اداکارہ ثناء نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ایسی بھی بات نہیں ہے، میں چپس اور بسکٹس نہیں کھاتی۔
ثناء جاوید نے وزن میں کمی لانے کے اپنے طریقے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں موٹی ہو گئی ہوں اسی وجہ سے میں نے ڈائٹنگ شروع کر دی تھی، میرے وزن میں کمی کے لیے ’انٹرمٹینٹ فاسٹنگ‘ نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کچھ کھاتی نہیں ہوں بلکہ میں اب صرف صحت مند غذائیں کھاتی ہوں۔