بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول 66 برس کے ہوگئے، انہوں نے سالگرہ کا کیک اپنے بیٹوں کرن اور راج ویر دیول کے ساتھ کاٹا۔
دونوں بیٹے والد کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر سنی دیول کے پرستار بھی تھے۔
سنی دیول نے سالگرہ پر سفید شرٹ، ہرا ہیٹ پہنا ہوا تھا، کیک کاٹنے سے پہلے انہوں نے بھنگڑا بھی ڈالا، کرن اور راج ویر نے والد کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا۔
![سنی دیول 66 برس کے ہوگئے، بیٹوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-10-19/1280289_3973334_d2_updates.jpg)
بچوں نے نا صرف والد کے ساتھ سالگرہ منائی بلکہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی مبارک باد دی۔
بوبی دیول نے بھی بڑے بھائی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔