والیہ نجیب کے یہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

والیہ نجیب کے یہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا


پاکستانی معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے یہاں نعمت برس گئی، بیٹے کی تصویر اور نام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر والیہ نجیب نے اپنے  بیٹے کی پیدائش سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بیٹے کی تاریخ پیدائش اور نام بتاتے ہوئے لکھا کہ 16 اکتوبر 2023ء کو جب ہم والدین بنے، دنیا میں خوش آمدید زیدان فیضان ملک، نہیں جانتی تھی اس طرح کی محبت بھی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ ہر چیز کے لیے شکریہ اور ماشاء اللّٰہ، الحمدللّٰہ ہزار بار‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ 2 دنوں سے ان احساسات سے بہت مغلوب ہوں اور آپ لوگوں سے بھی شیئر کرنا ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ والیہ نجیب اداکار فیروز خان کے ہمراہ ایک شارٹ فلم ’روڈ ٹرپ‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

والیہ نجیب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1.4 ملین فالوورز موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں