نوشین عرف ڈولی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں

نوشین عرف ڈولی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں


پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار نوشین سید عرف ڈولی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ان کا اکاؤنٹ فریز کر کے اور بینک اکاؤئنٹ اٹیچ کر کے 44 لاکھ روپے وصول کر لیے ہیں۔

پی آر اے کا کہنا ہے کہ باقی ٹیکس وصولی کے لیے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤئنٹ کو فریز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پی آر اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نوشین سعید گلبرگ میں بیوٹی سیلون چلاتی ہیں لیکن انہوں نے صوبائی ٹیکسز ادا نہیں کیے۔

ترجمان کے مطابق نوٹسز بھیجے گئے لیکن ٹک ٹاکر نے پی آر اے کو واجب الادا ٹیکس جمع نہیں کرایا تاہم سوشل میڈیا اسٹار کی جانب سے بار بار نوٹسز اور عدم جواب کے بعد پی آر اے کمشنر مصباح نواز نے ٹک ٹاکر سے ٹیکس کی وصولی کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار ڈولی مارگلہ ہلز پر درختوں میں لگی آگ کے سامنے کھڑی ہو کر فوٹو شوٹ کروانے کے معاملے پر خبروں میں آئی تھیں۔

ان کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں