اکشے کمار کی بیٹی کی درختوں کے جھرمٹ میں کشتی رانی

اکشے کمار کی بیٹی کی درختوں کے جھرمٹ میں کشتی رانی


بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار آج کل اپنی صاحبزادی نتارا کے ساتھ ایڈونچر کیلئے نکلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نتارا کشتی چلا رہی ہیں۔

اکشے نے ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ درخت کی شاخوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اکشے کمار اور نتارا پیڈل سے چلنے والی کشتی میں سوار ہیں، انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میں نے اپنی بیٹی کو پیڈل بوٹ چلانے کی اجازت دی تو یہ ہوا۔

نتارا کو ایڈونچرز کا شوق ہے، پچھلے ہفتے بھی اکشے کمار نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں دونوں کسی واٹر اسپورٹ کی تیاری کر رہے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں