‘ٹائیگر 3’ کا ایکشن بالکل نیا، حقیقی اور شاندار ہے، سلمان خان

‘ٹائیگر 3’ کا ایکشن بالکل نیا، حقیقی اور شاندار ہے، سلمان خان


فلم شائقین بڑی بےصبری کے ساتھ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی جاسوس ایکشن فلم ‘ٹائیگر 3’ کا انتظار کر رہے ہیں۔

فلمسازوں نے 16 اکتوبر کو ٹریلر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آج سلمان خان نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ 16 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے ٹریلر ریلیز ہوگا، کیلنڈر پر نشان لگا لو۔

نئے پوسٹر میں سلمان خان ہاتھوں میں موٹی زنجیریں پکڑے ہوئے غصے سے ایک طرف دیکھ رہے ہیں۔

فلم کے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ٹائیگر 3 میں جو ایکشن نظر آئے گا وہ بالکل نیا، حقیقی اور شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دنیا سے باہر کا ایکشن لگتا ہے، مجھے ٹائیگر فلموں کے متعلق جو بات پسند ہے وہ یہ کہ ہیرو کو عام فلمی ہیروز سے بڑھ کر پیش کیا گیا ہے جو افرادی فوج کو صرف اپنے ہاتھوں سے ہی زیر کرلیتا ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فلموں کا ہیرو خون بہانے کیلئے تیار ہے اور جب تک دشمن کو ختم نہیں کرلیتا تب تک کھڑا رہتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں