کابینہ نے 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا

کابینہ نے 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کی گئی  ہے جس میں وزیرآئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور  وزیر صنعت و پیداوار شامل ہیں۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فائیو جی نیلامی کے لیے 300 میگاہرڈز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا اور جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کرکے اسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائےگا۔

اس کے علاوہ کابینہ نے ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دے دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں