عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اپنے ایک ننھے مداح کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنے ننھے مداح سے اس کا پسندیدہ گانا گنگنا کر سنانے کو کہا تو اس بچے نے اللّٰہ کے ننانوے نام پڑھنا شروع کر دیے جیسے ہی بچہ بیچ میں نام بھولا تو گلوکار نے اس کے ساتھ مل کر اللّٰہ کے نام پڑھنا شروع کر دیے۔
اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عاطف اسلم اور ان کے ننھے مداح کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد سے عاطف اسلم کی اذان دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔