بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں


بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جاری تنازع کے درمیان 38 سالہ اداکارہ نصرت بھروچا اسرائیل میں پھنسی ہوئی ہیں اور ان کا اپنی ٹیم سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا تھا کہ  نصرت حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اسرائیل گئی تھیں۔

ٹیم کے رُکن کے مطابق اداکارہ سے آخری بار رات 12:30 بجے کے قریب رابطہ ہوا تھا جب وہ ایک تہہ خانے میں محفوظ تھیں، اس کے بعد سے ہم رابطہ نہیں کر سکے، ہم انہیں بحفاظت بھارت واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح ساڑھے 6 بجے سے شروع ہونے والے راکٹ حملوں، فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کی کارروائیوں میں 500 اسرائیلی ہلاک جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں