پاکستان تھیٹر فیسٹیول: آج شیما کرمانی کا ڈرامہ ’زیست‘ پیش ہو گا

پاکستان تھیٹر فیسٹیول: آج شیما کرمانی کا ڈرامہ ’زیست‘ پیش ہو گا


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں تھیٹر پلیز کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج شام 5 بجے ایرانی گروپ کی ورکشاپ کا انعقاد ہو گا۔

تحریکِ نسواں گروپ کا دوسرا تھیٹر پلے ’زیست ‘ رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

تھیٹر ’زیست‘ کی مصنفہ اور ہدایت کارہ شیما کرمانی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں