قومی ٹیم ڈٹ کر کھیلے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ذکاء اشرف

قومی ٹیم ڈٹ کر کھیلے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ذکاء اشرف


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم صرف ڈٹ کر کھیلے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

ذکاء اشرف نے ایک ویڈیو پیغام میں ورلڈ کپ 2023ء کے لیے بھارت میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ٹیم پاکستان میدان میں اترے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے، پرامید ہیں کہ ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ہم سب توقع کرتے ہیں کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں