پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والے گلوبل میوزک ایوارڈز (GMAs) میں تین گولڈ ایوارڈ جیت کر ہیٹ ٹرک کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی موسیقار کو رواں سال گلوبل میوزک ایوارڈز میں ’میوزک ان کووڈ ٹائمز‘ کے لئے گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تہذیب فاؤنڈیشن کے بینر تلے شریف اعوان کے تیار کئے گئے ’میوزک ان کووڈ ٹائمز‘ کو گلوبل میوزک ایوارڈز میں کریٹی ویٹی/ اوریجنلٹی، بہترین البم اور بہترین پروڈیوسر کی کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2016 میں انہوں نے ’انڈس راگ – بیونڈ بارڈرز‘ کے لئے بھی گلوبل میوزک ایوارڈز میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ ان کی مذکورہ البم اُس سال کی 10 بہترین البم میں شامل کی گئی تھی۔
اتنا ہی نہیں بلکہ میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے 2015 میں ریلیز ہونے والی البم ’انڈس راگ‘ سے پاکستان کی جانب سے پہلی بار گریمی ایوارڈز میں انٹری دے کر تاریخ رقم کی تھی۔