ہیری پوٹر میں ایلبس ڈمبل ڈور کا کردار ادا کرنے والے مائیکل گیمبون انتقال کرگئے

ہیری پوٹر میں ایلبس ڈمبل ڈور کا کردار ادا کرنے والے مائیکل گیمبون انتقال کرگئے


ہیری پوٹر میں ایلبس ڈمبل ڈور کا کردار ادا کرنے والے مائیکل گیمبون انتقال کرگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی لیجنڈری اداکار مائیکل گیمبون کی عمر 82 سال تھی۔

گیمبون نے ہیری پوٹر کے 8 میں سے 6 پارٹس میں کام کیا، 5 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں جو بھی کردار ادا کیا وہ یادگار رہا کیونکہ ان کی آواز نہایت گرجدار تھی۔

مائیکل گیمبون نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے، فیملی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہم بہت افسوس کے ساتھ سر مائیکل گیمبون کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق اسپتال میں مائیکل کے انتقال کے وقت ان کی اہلیہ این اور بیٹے فرگس ساتھ ہی تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں