’ریڈمی‘ کے پرو نوٹ سیریز کے تین فون متعارف

’ریڈمی‘ کے پرو نوٹ سیریز کے تین فون متعارف


اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کے تین پرو نوٹ فونز پیش کردیے، کمپنی نے پہلی بار 200 میگا پکسل اور فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ فونز کو پیش کیا۔

کمپنی نے ’ریڈمی: نوٹ، نوٹ 13 پرو اور نوٹ 13 پرو پلس کو پیش کیا ہے اور کمپنی کا سب سے بہترین فون پرو 13 پلس ہے، جس میں 200 میگا پکسل کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

اسی طرح کمپنی نے پہلی بار اپنے فون ریڈمی نوٹ 13 پرو پلس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا ہے، اس سے قبل کسی بھی پرو نوٹ سیریز میں یہ فیچر نہیں دیا گیا تھا۔

کمپنی نے تینوں فونز کو 67۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ تینوں فونز میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

تینوں فونز کو 8، 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 128، 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے۔

تینوں فونز کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ ان میں میڈیا ٹیک کی چپ دی گئی ہے۔

فونز کو مختلف واٹ کے فاسٹ چارجرز کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ ان میں پہلی بار کمپنی نے فنگر پرنٹ سینسر دیے جانے سمیت دیگر فیچرز بھی دیے ہیں۔

فونز کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ریڈمی نوٹ 13 پرو پلس میں کمپنی نے پہلی بار 200 میگا پکسل کیمرا دیا ہے جب کہ بیک پر دوسرا کیمرا 48 جب کہ تیسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

اسی طرح ریڈمی نوٹ 13 پرو پلس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

ریڈمی 13 پرو کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 200 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

اس میں بھی فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے ریڈمی نوٹ کے بیک پر دو کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا
شگفتہ اعجاز کا خواتین کو تولیدی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ 100 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ کے فرنٹ پر کمپنی نے 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا ہے۔

کمپنی نے تینوں فونز کی ماڈیولز کے حساب سے الگ الگ قیمت رکھی ہے اور سب سے کم ریم یعنی 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری والے ریڈمی نوٹ کی قیمت 47 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ریڈمی نوٹ کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے ریڈمی 13 پرو کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی ہے جب کہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 83 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے سب سے بہترین فون ریڈمی 13 پرو پلس کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی ریم 79 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 91 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں