پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے ساتھ ہونے والی یادگار ملاقات کی کہانی سنا دی۔
اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے دورۂ بھارت کے دوران بالی ووڈ کے نامور اداکاروں سے ملاقات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں بھارت گئی تھی تو دلیپ کمار نے اپنے گھر دعوت پر بلایا تھا اور اس طرح سائرہ بانو سے بھی ملنے کا موقع مل گیا۔
اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ دلیپ کمار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ لاہور سے آئی ہیں تو مجھے آپ کی آمد پر لاہور کی خوشبو آ رہی ہے، میں پاکستان کی اس خوشبو سے مہک رہا ہوں۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار 7 جولائی 2021ء کو 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔