کینیڈین پنجابی گلوکار شوبھ کو بی جے پی کیجانب سے کنسرٹ منسوخ کرنے کی دھمکیاں

کینیڈین پنجابی گلوکار شوبھ کو بی جے پی کیجانب سے کنسرٹ منسوخ کرنے کی دھمکیاں


کینیڈا میں مقیم پنجابی گلوکار شوبھ کو سوشل میڈیا صارفین اور بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے اراکن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار کے کنسرٹ کو خالصتانی عناصر کی حمایت کرنے پر منسوخ کروانا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین پنجابی گلوکار شوبنیت سنگھ عرف شوبھ  نے کچھ عرصہ قبل بھارتی نقشے کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں ریاست پنجاب اور ہریانہ کو سیاہ رنگ میں دکھایا گیا تھا اور ساتھ پنجاب کے لئے دعا کرنے کا کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شوبھ کو ممبئی میں کورڈیلیا کروز میں منعقد ہونے والے کروز کنٹرول 4.0 ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے پرفارم کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں ممبئی کے علاوہ بنگلورو اور نئی دہلی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے مختلف کنسرٹ میں بھی ان کی پرفارمنس شیڈول تھی۔

تاہم اب بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے صدر تاجندر سنگھ ٹوانہ گلوکار کے بھارتیہ دورے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ان کے مطابق خالصتان کی حمایت کرنے والوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، یہ ملک کی سالمیت اور اتحاد کے دشمن ہیں۔ ہم شوبھ کو ممبئی میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر گلوکار کے خلاف کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو منتظمین کو ہماری مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب کینیڈین پنجابی گلوکار کو اسپانسرشپ فراہم کرنے والی بھارتی کمپنی نے اسپانسرشپ واپس لینے کا اعلان کردیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں