بالی ووڈ کی معروف، سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے پاس ایک اتنا مہنگا ترین بیگ بھی موجود ہے جس سے باقاعدہ طور پر ایک گھر تک خریدا جا سکتا ہے۔
امیشا پٹیل آج کل اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر 2‘ سے حاصل ہونے والی کامیابیوں سے تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔
امیشا پٹیل اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سمیت پرتعیش طرزِ زندگی کے لیے بھی خوب جانی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے استعمال میں مہنگے اور معروف برانڈز کے بیگز رکھنے کے شوق سے متعلق انکشاف کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 12 سال کی عمر سے یہ بیگز اکٹھے کر رہی ہیں۔
امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی لگژری بیگ کلیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کے پاس سب سے مہنگے ترین بیگ کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے جو کہ ہر لحاظ سے بہترین ہے۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اِن کی کلیکشن میں سب سے مہنگا بیگ اس کا ’ہرمیس برکن‘ ہے جس کی قیمت سے گھر بھی خریدا جا سکتا ہے۔
امیشا پٹیل نے ’رولز رائس‘ برانڈ کے اپنے بیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا یہ سب سے زیادہ چاہے جانے والا بیگ جس کا ملنا آسان نہیں، اسے حاصل کرنا بہت مشکل ہے، یہ بیگ حاصل کرنے کے لیے آپ کو پانچ سے دس سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے مگر خوش قسمتی سے مجھے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا، میں واقعی خوش قسمت تھی جو مجھے یہ بیگ مل گیا۔
اداکارہ کا انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ بیگ ان بیگز سے سستا ہے جو بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ اور وکٹوریہ بیکہم جیسی مشہور شخصیات کے پاس ہے۔
امیشا نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی کلیکشن میں کُل 16 برکن بیگز (بیگز کی خاص شکل) ہیں، یہ بیگز مخلتف اشکال، حجم، رنگوں میں ہیں جو کئی برسوں کے دوران جمع کیے گئے ہیں اور کچھ خاندان سے وراثت کے طور پر بھی ملے ہیں۔
غدر 2 نے اداکارہ نے امیشا پٹیل نے برکن بیگز کی خاصیت بتاتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ یہ بیگز رینگنے والے جانوروں کی کھالوں سے بنتے ہیں اس لیے اِن بیگز کو حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے اور یہ دوسرے بیگز کے مقابلے میں بہت مہنگے ہوتے ہیں۔
امیشا پٹیل کا بتانا تھا کہ اِنہیں اپنا پہلا لگژری بیگ اس وقت ملا جب تھا وہ 12 سے 13 سال کی تھیں، وہ برانڈ ’لوئی ویتوں‘ ایک اسکول بیگ تھا۔
امیشا پٹیل نے انکشاف کیا کہ وہ صرف محدود ایڈیشن اور برانڈز کے ہی بیگز خریدتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیگز کو اپنے بچوں کی طرح رکھتی ہوں، یہ سب محدود ایڈیشنز کے بیگ ہیں، یہ وہ بیگز نہیں ہیں جو عام طور پر بڑے پیمانے پر بنتے ہیں۔