دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک ساتھ کام کرنے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک ساتھ کام کرنے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا کہ وہ اور اُن کے شوہر، رنویر سنگھ ایک ساتھ کام کرنے کا بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی ووڈ کے خوبصورت اور کامیاب جوڑوں میں سے ایک ہے۔

دیپیکا اور رنویر پہلی بار فلم ’گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا‘ کے سیٹ پر ملے تھے، 6 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 نومبر 2018ء کو اٹلی میں محبت میں ڈوبے یہ دو دل ایک ہو گئے تھے۔

حال ہی میں دیپیکا پڈوکون ’دی ویک میگزین‘ کے سرورق پر جلوہ گر ہوئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ، دیپیکا پڈوکون نے جریدے کے ساتھ انٹرویو کے دوران اپنے شوہر رنویر سنگھ اور ایک ساتھ کام کرنے کے معاوضے سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران، میزبان نے دیپیکا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اور رنویر سنگھ کو بالی ووڈ میں ’پاور کپل‘ کہا جاتا ہے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟

جس پر دپیکا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ساتھ ضرور ہیں مگر دونوں منفرد مقام رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران ایک ساتھ کام کرنے اور معاوضے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر بھاری رقم وصول کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہاں! ہم دونوں جب ایک ساتھ اسکرین پر کام کرتے ہیں تو ہمارا معاوضہ بہت زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری پوزیشن بالکل منفرد ہے، میرا اور رنویر کا فلموں میں مقام اور معاوضہ بھی بہت مختلف ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے رقم کا انکشاف کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ اُن اور رنویر کا ایک ساتھ کام کرنے کا معاوضہ بہت زیادہ ہے۔

دیپیکا نے اپنے اور شوہر رنویر کے کیریئر کے آغاز اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے کیریئر گراف یکساں ہیں، ہم دونوں نے اپنے کریئر کا آغاز تقریباً ایک طرح سے ہی کیا تھا اور میرٹ پر یہاں تک پہنچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر  مضبوط اور مشہور جوڑیوں کے درمیان عدم توازن پایا جاتا ہے لیکن ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہے، ہم متوازن جوڑا ہیں، میرٹ اور اپنی شرائط پر کامیابی حاصل کرنا ہمیں خاص بناتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں