ہم پر خاندان کی جانب سے والدین بننے کا کوئی دباؤ نہیں، وکی کوشل

ہم پر خاندان کی جانب سے والدین بننے کا کوئی دباؤ نہیں، وکی کوشل


بالی ووڈ کے معروف اداکار، باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے  اپنے خاندان کی جانب سے بچے کی پیدائش کے لیے دباؤ سے متعلق بات کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار وکی کوشل کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ 2021ء میں شادی ہوئی تھی۔

اداکار وکی کوشل آج کل اپنی آنے والی فیملی انٹرٹینر فلم ’دی گریٹ انڈین فیملی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ کیا اِن کے خاندان کے کسی فرد نے ’خوشخبری‘ کے لیے ان پر دباؤ ڈالا ہے؟

ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے انکشاف کیا ہے کہ اِن کے اور کترینہ کیف کے والدین، دونوں  خاندانوں کی جانب سے اُن پر والدین بننے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، دونوں فنکاروں کے خاندان بہت سمجھدار ہیں اور اِن پر بچہ پیدا کر لینے کا بالکل دباؤ نہیں ڈالتے ہیں۔

وکی کوشل کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں اور کترینہ کیف کو جَلد بچہ پیدا کرنے سے متعلق کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہیں ہے۔

انٹرویو کے دوران وکی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سب سے قبل اِن کے والدین کو معلوم ہوا تھا کہ وہ کترینہ کیف کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ اُن کے والدین کو اس بات کا میڈیا سے پتہ چلا تھا، ابھی ایسے دن نہیں آئے، انہوں نے خود اپنے والدین کو اپنے اور کترینہ سے متعلق سچ بتایا تھا۔

وکی کوشل کی فلمیں

کام کے محاذ پر وکی کوشل آخری بار بلاک بسٹر فلم ’ذارا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ میں نظر آئے تھے۔

وہ جَلد ہی مانوشی چھلر کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین فیملی‘ میں دیکھے جائیں گے۔

یہ فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں