شاہ رخ خان نے جو کہا اسے ثابت کرکے دکھایا، کے آر کے

شاہ رخ خان نے جو کہا اسے ثابت کرکے دکھایا، کے آر کے


بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے کا بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ اُنہوں نے جو کہا وہ ثابت کرکے دکھایا۔

 کمال راشد خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلم ’جوان‘ کی شاندار کامیابی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ فلم ’جوان‘ نے دنیا بھر میں 4 دنوں میں 520 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

اُنہوں نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جن کو پوری دنیا میں اتنی شہرت حاصل ہے۔

 کمال راشد خان نے یہ بھی لکھا کہ میں شاہ رخ خان کو تب سے صرف ایک بڑا بول بولنے والا انسان سمجھتا تھا جب اُنہوں نے یہ دو باتیں کہیں تھیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ پہلی بات یہ کہ’میں خود ہی بالی ووڈ ہوں‘ اور دوسری یہ کہ’میں سب ستاروں میں سے آخری ہوں‘۔

کمال راشد خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’لیکن شاہ رخ خان نے ثابت کردیا کہ وہ سچ کہہ رہے تھے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں