ہمارا کوئی حق نہیں بنتا ہم راکھی اور اللہ تعالیٰ کے درمیان آئیں، شرلین چوپڑا کا گوہر خان کو جواب

ہمارا کوئی حق نہیں بنتا ہم راکھی اور اللہ تعالیٰ کے درمیان آئیں، شرلین چوپڑا کا گوہر خان کو جواب


بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کو شکست خوردہ اور اسلام کے نام پر ڈرامہ کرنے والی کہنے پر اداکارہ گوہر خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوہر خان نے راکھی ساونت کو اسلام کے نام پر ڈرامہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں نام لئے بغیر بے شرم اور شکست خوردہ قرار دے دیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری کے ذریعے بھارتی اور سعودی حکومت میں موجود مذہبی امور کی وزارت سے درخواست کی کہ وہ ایسے تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو اسلام کے نام پر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ دوسروں کے لئے بھی نشانِ عبرت ہو اور مقدس مقامات کا مذاق بنانے سے قبل سوچیں۔

ہمارا کوئی حق نہیں بنتا ہم راکھی اور اللہ تعالیٰ کے درمیان آئیں، شرلین چوپڑا کا گوہر خان کو جواب

انہوں نے اسلام کے حقیقی معنی بیان کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اسلام قبول کرنے اور اس کی پیروی کرنے کے لئے کسی کو 59 کیمروں کی ضرورت نہیں بلکہ عقیدے اور ارکان اسلام کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔

تاہم اب متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے حق میں ان کی ساتھی اداکارہ و ماڈل شرلین چوپڑا سامنے آگئیں۔

انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی حق نہیں بنتا کہ ہم راکھی اور اللہ تعالیٰ کے درمیان آئیں، کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت عمرے پر گئی اور وہاں ڈرامے کرکے لوٹی ہے تو یہ اختیار ہمیں کون دیتا ہے کہ ہم راکھی ساونت کو جج کریں، یا یہ فیصلہ کریں کہ راکھی ساونت کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ اصلی رشتہ ہے یا فرضی رشتہ ہے۔

انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کیا اس (راکھی) پر انگلیاں اٹھانے والے اسلام کے محافظ ہیں؟

دوسری جانب 44 سالہ راکھی ساونت نے اپنے اسلام کی جانب متزلزل رویئے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس منفی تبصروں اور کیفیت سے گزر رہی ہیں وہ ان کے لیے بہت زیادہ ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اگر میں کسی کے منفی تبصروں کی وجہ سے ڈگمگائی تو اس کے ذمہ دار وہ ہی ہوں گے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں