پاکستانی معروف شاعر علی زریوں نے شعراء کے آپس میں نہ بننے سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔
علی زریوں نے گزشتہ شب جیو نیوز کے مشہور مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کئی خوبصورت اشعار ناظرین کو سنائے۔
علی زریون نے شو کے آغاز میں نوجوانوں کے پسندیدہ شاعر جون ایلیا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس دوران علی زریون کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ شادی کے سوال پر بوکھلا جاتے ہیں، وہ ابھی شادی کے لیے نہیں سوچ رہے ہیں، وہ شدی کر لیں گے مگر اُن کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔
علی زریون نے شو کے دوران شعروں کی آمد سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک کیفیت ہے، میری آمد کی کیفیت محبت ہے، جب شاعر ایک کیفیت میں ہوتا ہے اُسے اُس دوران شعر کی آمد ہوتی ہے اور وہ اپنے شعر کو صفحے پر لکھ دیتا ہے۔
علی زریوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ شاعروں کی آپس میں اس لیے بھی نہیں بنتی کہ وہ ایک دوسرے کو عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور توجہ سے ناراض رہتے ہیں، جس شاعر کو عوام زیادہ پسند کرتی ہے اس سے دوسرے شاعر ناراض رہتے ہیں۔