بالی ووڈ کے منفرد اداکار پنکج تریپاٹھی نے اپنے گاؤں کے اسکول میں نئی لائبریری بنوا دی۔
پنکج اپنے گاؤں میں سماجی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہتے ہیں، اب انہوں نے علم و ادب اور کتابوں سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے گوپال گنج کے ایک اسکول میں جدید لائبریری بنوائی ہے۔
انہوں نے لائبریری کا افتتاح بھی خود جا کر کیا۔ حال ہی میں ان کے والد کا انتقال ہوا ہے لہٰذا انہوں نے لائبریری کو اپنے والد کی طرف سے اسکول کیلئے تحفہ قرار دیا۔
پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ میں طلبہ کے دلوں میں علم کی محبت بیدار کرنا چاہتا ہوں، علم وہ عظیم تحفہ ہے جو ہم اپنی مستقبل کی نسل کو دے سکتے ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے اس کی اسکول کی تزئین و آرائش کرائی تھی جہاں خود بھی کسی زمانے میں زیر تعلیم تھے۔