میڈیکل اسٹورز پر انسولین، امراضِ قلب، بلڈ پریشر و دیگر ادویات کی کمی

میڈیکل اسٹورز پر انسولین، امراضِ قلب، بلڈ پریشر و دیگر ادویات کی کمی


ملک میں میڈیکل اسٹورز پر انسولین، امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور دیگر ادویات کی کمی کاسامنا ہے۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کے مطابق 6 ماہ سے انسولین کی کمی چل رہی ہے اور انسولین کی متبادل دوا کی سپلائی بھی نہیں آ رہی۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ انسولین کی قیمت 12 سو روپے سے بڑھ گئی ہے۔

اس حوالے سے دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ انسولین خام مال نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بن رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں