شاہ رخ خان کو فلم’جوان‘ کی ریلیز سے قبل مندر جانے پر تنقید کا سامنا

شاہ رخ خان کو فلم’جوان‘ کی ریلیز سے قبل مندر جانے پر تنقید کا سامنا


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو فلم’جوان‘ کی تشہیر کے دوران تیروپتی میں ایک مندر جانے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کی پروموشن کے دوران فلم کی ٹیم کے کچھ افراد، اپنی مینجر پوجا ددلانی اور اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ شری وینکتیشورا سوامی مندر کا دورہ کیا۔

اداکار کے اس دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ہندوؤں کی جانب سے غم و غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کچھ صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہےکہ یہ مندروں کے ساتھ سیاحتی مقامات جیسا سلوک کیوں کر رہے ہیں۔

دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے وہ تمام اداکار جو گائے کا گوشت کھاتے ہیں اور مقدس گائے کی بے حرمتی کرتے ہیں ان کے یوں مذہبی مقامات میں داخلے پر پابندی عائد کی جانی چاہیئے۔

یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ شاہ رخ خان کو مسلمان ہونے اور مذہبی عقائد کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

اس سے قبل، لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات پر بھی اداکار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اظہارِ تعزیت کرنے پر ہندوؤں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں