عادل خان اور راج شری مجھے مارنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، راکھی ساونت کا دعویٰ

عادل خان اور راج شری مجھے مارنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، راکھی ساونت کا دعویٰ


بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ، ماڈل و رقاصہ راکھی ساونت (فاطمہ) نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے سابق شوہر عادل خان درانی اور سابقہ بہترین دوست راج شری اُنہیں جان سے مارنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

راکھی ساونت اور اِن کے سابق شوہر، عادل خان درانی آپس میں مسلسل جھگڑے کے سبب آج کل سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔

عادل اور راکھی نے اپریل 2022ء میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، چند مہینوں کی محبت اور شادی کے بعد جنوری 2023ء کو راکھی نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اُن پر متعدد الزامات (گھریلو تشدد، غیر ازدواجی تعلقات) لگائے تھے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے شوہر عادل خان درانی اور دوست راج شری مور پر الزام لگایا ہے کہ یہ دونوں مل کر اُنہیں جَلد از جَلد قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

راکھی ساونت کی جانب سے شوہر اور دوست پر لگائے جانے والے اس الزام کو اداکارہ کی پرانی دشمن، نئی دوست اداکارہ شرلن چوپڑا نے بھی سچ قرار دیا ہے۔

راکھی ساونت کا شرلن چوپڑا کے ساتھ کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عادل اور راج شری جلد سے جلد مجھے مارنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، ہاں! یہ بہت بڑا الزام ہے لیکن شرلن نے بھی منصوبے کا اعتراف کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب شرلن عادل اور راج شری سے دور رہنا چاہتی ہے اور میرا ساتھ دینا چاہتی ہے۔

راکھی ساونت کی اس پریس کانفرنس کے دوران اُن کے ساتھ عادل خان درانی کے کچھ قریبی اور پرانے دوست بھی شامل تھے جنہوں نے عادل خان پر چونکا دینے والے الزامات لگائے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں